
سورس: بشکریہ: انسٹا گرام
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )امیشا پاٹیل کا سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ سوال پوچھنے کا سیشن ،شادی سے متعلق سوال کا جواب بھی دیدیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال پوچھنے کے سیشن کا اہتمام کیا۔
Never ????????????superrr happy being single . I have 100 close family and friends who love me . Can’t afford one man to come and change all that ???????????? https://t.co/PIccHE7bSM
— ameesha patel (@ameesha_patel) August 6,2026
اسی دوران ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ 'آپ شادی کب کررہی ہیں؟'
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’’ کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں، میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کرسکتی کہ وہ میری زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے۔‘‘
