
لاہور(ڈیلی پاکستا آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بینک صارفین کا ڈیٹا غیرقانونی استعمال کرنے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا،جعلی سمز کے ذریعے فراڈ کیس میں 2ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کیا گیا،عدالت نے بینک ملازم کی ضمانت مسترد، سم فرنچائز مالک کی ضمانت منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بینک صارفین کا خفیہ ڈیٹا بھی قانون کی نظر میں جائیداد ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے بینک ملازم پر فوجداری دفعات لاگو ہو سکتی ہیں،عدالت نے کہاکہ بینکاری میں کسٹمر ڈیٹا تک رسائی صارف کے مالی مفادات تک رسائی ہے،سائبر فراڈ میں ہر ملزم کا کردارشواہد سے ثابت کرنا ضروری ہے،ملزمان پر خفیہ ڈیٹا لیک کرکے جعلی سمز نکلوانے کا الزام تھا۔
