ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کیساتھ کھڑا ہوگا: ایرانی صدر

سافٹ ویئر Aug 6, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی حمایت کرے گا۔

اس کے علاوہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر بدھ کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطہ اور ملاقات فی الحال "انتہائی مشکل" ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ حماس نے امن بورڈ کے علاوہ مصر، قطر اور ترکیے کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کے پیچھے ہٹنے تک ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ منگل کو اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ پر مندسصوبہ قبول نہیں ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں