
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے نظام کے ممکنہ فوائد کا جائزہ لینا ضروری ہے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک میں یہ طریقہ کار پہلے سے رائج ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ بہت سے ممالک میں ایندھن کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں، جس سے مارکیٹ میں قیاس آرائیوں اور غیر یقینی صورتحال میں کمی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ردوبدل کا مقصد قیمتوں کو عالمی منڈی کے مطابق رکھنا ہے جب کہ اس نظام کے ممکنہ فوائد اور اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
