اپر کوہستان: فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

سافٹ ویئر Jul 17, 2026 IDOPRESS

اپرکوہستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپر کوہستان کی تحصیل داسو میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد اپنی مدعیت میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔


ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل کے علاوہ غیرت کے نام پر قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر، والد اور بھائی سمیت 7 ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں