آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار

سافٹ ویئر Jun 7, 2026 IDOPRESS

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کا کہناہے کہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، مواصلاتی آلات اور مشتبہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ کالعدم تنظیم کے بعض عناصر عوامی مسائل کے نام پر امن و امان خراب کر رہے ہیں، امن خراب کرنے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ترجمان کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں