
بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ لیونل اسکیلونی نے کہا ہے کہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار سٹار فٹبالر لیونل میسی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے دونوں دوستانہ میچوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ارجنٹائن اپنا پہلا وارم اپ میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہونڈوراس کے خلاف ٹیکساس میں کھیلے گی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ لیونل سکیلونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فینز کو خوشخبری دی ہے کہ لیونل میسی کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشنز میں بھی شریک ہورہے ہیں۔
