ٹیکسٹائل برآمدات 25سے 30ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ اسلام آباد کو بہت اونچا سنائی دیتا ہے،چیئرمین اپٹما کامران ارشد 

سافٹ ویئر Jun 5, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین اپٹما کامران ارشد کاکہنا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات 25سے 30ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ اسلام آباد کو بہت اونچا سنائی دیتا ہے،یا تو وفاق ہمارے مسائل سمجھنا نہیں چاہ رہا یا سننا نہیں چاہ رہا، ہمیں بجلی اور گیس کا وہ نرخ دیں جو خطے کے دیگر ممالک میں ہے،ملک میں 5سالہ مستقل پالیسی لانا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ارشد کاکہناتھا کہ اس سال صرف آپ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ہےجس کی ایکسپورٹس maintain ہو رہی ہیں یا گزشتہ سال کے مقابلے کچھ زیادہ ہے،ان کاکہناتھا کہ اس کو ہم مختصر وقت میں25سے 30ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں،اس کاانفراسٹرکچر، necessaryاور expensionسب کچھ ہو چکا ہے،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہاں پر یا تو کوئی ترجیح نہیں ہے یا وہ بنیادی مسائل کو سمجھنا نہیں چاہ رہے کہ ملک کی ایکسپورٹس کیسے بڑھائی جائے،صنعتکاری کیسے بڑھائی جائے،لوگوں کو کیسے کام پر لایا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں