ایران کے خلاف بمباری جیسے مالیاتی اقدامات کے لیے تیار ہیں: امریکی سیکریٹری خزانہ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سیکریٹری خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ میں نمایاں اضافہ کرنے کی تیاری کر رہا

سافٹ ویئر Apr 16, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سیکریٹری خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ میں نمایاں اضافہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسے اقدامات کے لیے تیار ہے جو مالی لحاظ سے بمباری کی مہم کے برابر ہوں گے۔

بی بی سی اردو کے مطابق سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کمپنیوں اور ممالک کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر وہ ایرانی تیل خرید رہے ہیں یا ایرانی رقوم ان کے بینکوں میں موجود ہیں تو امریکہ ثانوی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے جنھیں انہوں نے ’انتہائی سخت اقدام‘ قرار دیا۔


ان کے بقول ایرانی حکام کو آگاہ ہونا چاہیے کہ یہ اقدامات مالی اعتبار سے اسی نوعیت کے ہوں گے جیسا کہ فوجی کارروائیوں میں دیکھا گیا۔


ایک روز قبل امریکی محکمہ خزانہ نے چین، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں مالیاتی اداروں کو خطوط ارسال کیے تھے جن میں ایران کے ساتھ کاروبار رکھنے پر ثانوی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں