اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے ۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد سے اعلامیہ کے مطابق

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے ۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد سے اعلامیہ کے مطابق عارضی جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں پر کینیڈین وزیراعظم نے شہباز شریف کومبارکباد دی۔
اعلامیہ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ ، ایران مذاکرات امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ پاکستان کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے بامعنی پیش رفت کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
