اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم اور مقامی فوجی

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب کینیڈا کے فوجی اخراجات کا ہر ایک ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔
مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔
Canadian PM Mark Carney:
The days of our military sending 70 cents of every dollar to the United States are over. pic.twitter.com/hzdkBA9n8M
— Clash Report (@clashreport) April 12,2026
