لاہور: فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے

سافٹ ویئر Apr 12, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سفاک درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ادیب کو گرفتار کیا، متاثرہ بچے کے والد فاروق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزم ادیب کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق بچہ گھر سے باہر چیز لینے گیا تھا تو گلی میں سروس سٹیشن پر کام کرنے والا درندہ بچے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سروس سٹیشن میں لے گیا، ملزم نے بچے کو سروس سٹیشن کی چھت پر لے جا کر زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا۔


ایس پی کینٹ اختر نواز نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں