پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے: ڈیون کونوے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ

سافٹ ویئر Apr 12, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل نیوزی لینڈ کے بیٹر نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اسلام آباد یونائیٹڈ میں بہترین ساتھی ملے ہیں۔

ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ مارک چیپمین، ڈیرل مچل اور کوچ لیوک رونکی سے پی ایس ایل میں کھیلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کراچی، اسلام آباد اور لاہور آ چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت شاندار وقت گزرا، کھانے اور لوگ بہترین ہیں، یہاں کے ہوٹل بھی شاندار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ دورۂ پاکستان میں کراچی ٹیسٹ میچ کی بہت اچھی یادیں ہیں۔

ڈیون کونوے نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں