نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی 10 نکاتی تجویز کو عملی شکل دے کر ایک جامع امن معاہدے میں تبدیل کیا جائے اور ایسا معاہدہ کیا جائے جو ناصرف ایران بلکہ عراق، لبنان اور یمن کے لیے بھی استحکام کا باعث بنے۔
ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین کو خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سفارت کاری کا احترام کرنا چاہیے۔
وزارت خارجہ انڈونیشیا نے امن فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کی اپیل بھی کی ہے۔
