نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سیاست میں کسی’’دلال ریاست‘‘ کا کردار ادا نہیں

سورس: File
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سیاست میں کسی’’دلال ریاست‘‘ کا کردار ادا نہیں کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے ایک آل پارٹی اجلاس کے دوران دیا، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر بات چیت ہوئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پر سوال اٹھایا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے بھارتی حکومت نے کہا کہ پاکستان کا یہ کردار کوئی نئی بات نہیں بلکہ 1981 ءسے امریکا مختلف مواقع پر اسلام آباد کو تہران کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
یہ اجلاس بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ہوا، جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور دیگر اہم وزراء سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، پاکستان کے کردار اور بھارت کی خارجہ حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
