
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی برداری اور نوجوانوں کے وفود کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں شعبہ صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سماجی آنٹرپرونیورز کے ساتھ ساتھ مختلف یوتھ این جی اوز کے سربراہان اور پروفیشنلز شریک تھے۔
وزیرِاعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات میں بہتری کیلئے تجاویز دینے اور پاکستان کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔
