اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کیخلاف امریکی قرارداد، روس اور چین نے ویٹو کردی

سائنس Sep 18, 2026 IDOPRESS

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں امریکی مسودے کے حق میں 11 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ پاکستان اور صومالیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

البتہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان روس اور چین نے اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکا کی اس قرارداد کو ویٹو کردیا جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

نئی امریکی قرارداد کا مقصد اسی نگرانی کے مینڈیٹ کو باضابطہ طور پر مزید ایک سال جاری رکھنا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں