
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن رکن تھامس میسی نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد پیش کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے ہیگستھ پر کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں کرنے، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور فوجی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
میسی نے ایوان میں مواخذے کی دفعات پڑھتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے وزیرِ دفاع کے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق آئینی حدود اور جنگی قوانین کو اپنے پالیسی مقاصد کے تابع کیا۔
واضح رہے کہ تھامس میسی ایران کے خلاف جنگ اور بیرونِ ملک فوجی مداخلت کے نمایاں ناقد ہیں، وہ مئی میں ریپبلکن جماعت کے ضمنی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار سے شکست کھا چکے ہیں۔
