حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

سائنس Sep 15, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380روپے 24 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں15 ستمبر کے لیے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں