
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، مزید 9 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
