اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی 2 سالہ محبت کا بریک اپ پر اختتام

سائنس Aug 27, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سابق امریکی ماڈل واکر بلانکو کے درمیان گزشتہ 2 سال سے جاری محبت کے ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے گزشتہ ہفتے بریک اپ کا فیصلہ کیا تاہم یہ بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا اور دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں ہے۔

اننیا اور واکر کی ملاقات ایک پرتعیش بھارتی شادی کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، گزشتہ 2 سال کے دوران دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ وہ ایک دوسرے کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تصاویر اور پوسٹس میں بھی نظر آئے، اس جوڑے کو بیرونِ ملک ایک ساتھ چھٹیاں مناتے بھی دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محبت صرف رومانوی رشتے تک محدود نہیں بلکہ دوستوں اور خاندان سمیت ہر جگہ موجود ہے۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والے واکر بلانکو سابق ماڈل ہیں اور متعدد بالی ووڈ شخصیات سے دوستی کے باعث بھارتی فلمی حلقوں میں بھی جانے جاتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں