اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر جو بوجھ آیا ہے اس کا اندازہ ہے۔ مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا
سورس: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر جو بوجھ آیا ہے اس کا اندازہ ہے۔ مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں۔
اسلام آباد میں ریٹیل بزنس کونسل سے خطاب میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت میں زیادہ حصہ دار ہے لیکن ٹیکس میں اس کا حصہ کم ہے، ریٹیل سیکٹر معیشت میں بڑا حصہ رکھتا ہے لیکن ٹیکس میں کم ہے، ٹیکس کی چوری میں سخت فیصلے کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات پر رائٹ سائزنگ کررہے ہیں، سرکاری اداروں کی اصلاحات کی رائٹ سائزنگ پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی۔