
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں 22دہشتگردہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 15خوارج ہلاک ہوئے،سکیورٹی فورسز کے بنوں میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 6دہشتگرد مارے گئے جبکہ ٹانک میں موثر کارروائی کے دوران ایک خارجی جہنم واصل ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے کثیر تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،ہلاک خوارج متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
