بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل

توانائی Nov 19, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں