شیخوپورہ پولیس نے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، ملزم گرفتار

توانائی Nov 17, 2026 IDOPRESS

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ کوٹ عبدالمالک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ عبدالمالک رانا شہزاد احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی حکمت عملی کی مدد سے مغویہ کا سراغ لگایا۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق مغویہ کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں