چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ کا بتانے سے انکار

توانائی Nov 17, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں؟ کے سوال پر جواب دینے سے سے انکار کردیا۔

آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے منیلا روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران چین کو ایران سے تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے کہیں گے یا نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں ایران سے تیل کی خریداری کا معاملہ اٹھائیں گے؟

اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ان سے وہی سوال کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں