لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

توانائی Oct 8, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے میں موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر بنانے سمیت ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار عبدالرحیم کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں، وکلا، پولیس اہلکاروں، صحافیوں، سائلین اور دیگر افراد کو پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق عدالتی کمرہ جات، راہداریاں، انتظار گاہوں، دفاتر اور عدالت کے دیگر مقامات پر ویڈیوز بنانے، تصاویر کھینچنے اور ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم صحافیوں کے لیے مختص مخصوص جگہ کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، قانونی اختیار کی صورت میں خلاف ورزی کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون یا دیگر ریکارڈنگ ڈیوائس بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔

مزید برآں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ انتظامی افسران، رجسٹرارز، پبلک ریلیشنز آفیسر، ریسرچ اینڈ ریفرنس آفیسر، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز اور سکیورٹی حکام کو سرکلر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں