کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی

توانائی Oct 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا جبکہ لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں