
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی ،لانگ مارچ کو اسلام آبادمیں داخل ہونےکی اجازت نہیں دی جائے گی،کسی بھی قسم کے انتشار کو قانون کی طاقت سے روکا جائے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کےمشیربرائےسیاسی امور راناثناء اللہ نےکہا بانی پی ٹی آئی کی ملاقات،علاج معالجے سے متعلق باتیں چھوٹی باتیں تھیں، اگر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرنےکوتیار ہوں تو وہ کل آجائیں،دہشت گردی پرتعاون پر تیار ہوں تو دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں،فی الحال مذاکرات کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوا۔
