امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور

توانائی Oct 4, 2026 IDOPRESS

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائدکردی گئی، نئے قانون کے تحت ریاست میں یکم جنوری 2027 سے شادی کے لیے عمر 18 سال ہونا لازمی ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق گورنر کی جانب سے بل پر دستخط کے بعدکیلیفورنیا امریکا کی اٹھارہویں ریاست بن گئی ہے جہاں شادی کے لیے قانونی عمر 18 سال ہے، جب کہ بقیہ 32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی قانونی ہے۔

اس سے قبل کیلیفورنیا میں قانون کے تحت کسی بھی عمر کے نابالغ افراد اپنے والدین کی رضامندی سے عدالت سے شادی کی اجازت حاصل کر سکتے تھے۔

کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کے لیے مہم چلانے والی تنظیم اَن چینڈ ایٹ لاسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں