کراچی  میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

توانائی Oct 4, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ٹریفک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جب کہ جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، حادثے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں