9مئی مقدمہ: ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج  

توانائی Sep 30, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں نامزد ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس منور اقبال ڈوگر نے درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چالان شدہ ملزم کا پاسپورٹ قانون کے تحت ضبط شدہ تصور ہوتا ہے، پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے اور ملزم کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت کے پاس ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ محض ضمانت منظور ہونے سے ملزم کو پاسپورٹ استعمال کرنے یا بیرونِ ملک سفر کرنے کی خودکار اجازت نہیں مل جاتی، بیرونِ ملک سفر کی اجازت کے لیے ملزم کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

درخواست گزار کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 9 مئی کے واقعات کا مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے، انہوں نے درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے اور بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت کے پاس ہے۔

فریقین کے دلائل اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں