ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت ناموں پر دستخط ، جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ڈراپ کردی گئی 

توانائی Sep 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت ناموں پر دستخط ہونے پر جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ڈراپ کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اورہادی علی کی جانب سے وکیل ریاست علی و دیگر وکلا پیش ہوئے،عدالت نے جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ڈراپ کردی،ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکالت ناموں پر دستخط ہو گئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت ہے کہ وکالت ناموں سے متعلق قوانین بنائیں،وکلا کے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو عام عوام کے وکالت ناموں کا کیا ہوتا ہوگا؟پہلے لوگ کبھی بخشی خانے اور کبھی گاڑی میں وکالت ناموں پر دستخط کرواتے تھے،ایس او پیز کا بہت فائدہ ہوا، کہیں کہیں گڑبڑ ہو جاتی ہے،انصاف کا پہلا راستہ وکالت نامے پر دستخط ہونے سے شروع ہوتا ہے،عدالت نے ایمان مزاری اورہادی علی کے وکالت ناموں سے متعلق درخواست داخل دفتر کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں