
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے حل اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.82 ڈالر یا 1.74 فیصد اضافے کے بعد 106.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 93.55 ڈالر فی بیرل رہی۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے مشیروں سے کہا کہ نومبر مڈٹرم کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات مانے گا۔
