پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

توانائی Sep 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لانگ مارچ 4 اکتوبر پر ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاوردونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موٹروے ایم 14، ہکلہ تا کنڈل پر تاحال بحالی کا کام بدستور جاری ہے، اسی طرح موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والی رابطہ سڑک پر بھی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون کے ذریعے اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک برہان انٹرچینج سے آؤٹ ہو کر بذریعے جی ٹی روڈ حسن ابدال سے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے کو جھاری کس انٹرچینج سے جوائن کر سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ جی ٹی روڈ این فائیو اسلام اباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں