جنید اکبر خان کی گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر خالد خورشید اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

توانائی Jun 8, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر خالد خورشید اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں جنید اکبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مشکل حالات کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔

خالد خورشید صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو گلگت بلتستان کی جیت مبارک۔ گلگت بلتستان کے لوگوں نے فسطائیت اور جبر کے ماحول میں بھی اپنے کپتان کی طرح سر نہیں جھکایا۔ یہ فتح مزاحمت، استقامت اور نظریے کے نام! عمران خان زندہ باد#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان #جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان

— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) June 7,2026 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے ’’فسطائیت اور جبر کے ماحول میں بھی اپنے کپتان کی طرح سر نہیں جھکایا‘‘۔ یہ کامیابی مزاحمت، استقامت اور نظریئے کی فتح ہے۔

جنید اکبر خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں نعرہ بھی لگایا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں