شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک

توانائی Jun 8, 2026 IDOPRESS

میران شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کارروائیوں میں 27 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے سلسلے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

کارروائیوں سے متعلق بتایا گیا کہ علاقے میں چھپے ہوئے مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں اور وفاقی ایپکس کمیٹی کے قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزم استحکام‘ وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں