
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر غالیباف نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک ردعمل دیں گے۔
ایک بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کیخلاف ایرانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ ایران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکہ سے مذاکرات روک دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔
