سلمان خان نے فلم 'کالا ہرن' کی ریلیز روکنے کیلئے قانونی نوٹس بھجوا دیا

توانائی Jun 2, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی قانونی ٹیم نے ایک نئی فلم ”کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیس“ کے میکرز کو قانونی نوٹس بھیج کر اس کی ریلیز روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم مبینہ طور پر کالے ہرن کے اس مشہور کیس پر مبنی ہے جس کا سامنا سلمان خان برسوں سے عدالتوں میں کر رہے ہیں۔

سلمان خان کے وکلاء کی جانب سے بھیجے گئے اس نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلم کی تشہیر اور ریلیز کو فوری طور پر روک دیا جائے اور اب تک سامنے آنے والے تمام پوسٹرز اور اشتہاری مواد کو ہٹا دیا جائے۔ نوٹس میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر ان مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ابھی تک سلمان خان یا ان کی ٹیم نے امیت جانی کے الزامات پر کوئی عوامی ردعمل نہیں دیا ہے، لیکن اس قانونی تنازع نے فلم کی ریلیز پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں