
کیئف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 8 زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بلیک آؤٹ ہوگیا، کیف میں گیس اسٹیشن کو بھی آگ لگ گئی۔
روسی میڈیا کے مطابق دھماکے خارکیف سمیت دیگر تین مقامات میں بھی ہوئے۔ یوکرینی حملوں کے جواب میں روس یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
