
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ منظوری دی گئی ہے۔
اس منظوری کے بعد وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) بل 2026ء کی منظوری دے دی گئی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ترمیمی بل کی منظوری دی۔
