
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپہولسٹری ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے تفصیلی ملاقات کی جس میں اے پی بی یو اے پی ایم اے کے برآمدی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔مارکیٹنگ، برانڈنگ اور پروموشن، بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی، تجارتی فنانسنگ اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروںکو درپیش اہم مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔
وفد میں سابق چیئرمین عارف احسان ملک، وائس چیئرمین شہزاد حسین، ایگزیکٹو ممبر شہزاد احمد، صداقت لمیٹڈ اویس مختار، اے بی ایکسپورٹ محمد احمد، سیکرٹری جنرل راؤ دلشاد اور میس فرینکفرٹ پاکستان آفس کلیم بیگ شامل تھے۔وفد نے وفاقی وزیر کو بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے ایس ایم ایز کے قدموں کو بڑھانے اور تجارت کے فروغ کے اقدامات کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے لیے ایسوسی ایشن کی جاری کوششوں کے بارے میں بتایا۔
