کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں ٹریفک سگنلز بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ،پہلےمرحلےمیں کن روڈ زکو ماڈل بنایا جائیگا ؟ آپ بھی جانیے۔

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں ٹریفک سگنلز بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ،پہلےمرحلےمیں کن روڈ زکو ماڈل بنایا جائیگا ؟ آپ بھی جانیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کراچی کی شاہراہوں پر سمارٹ ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں گے، میونسپل کمشنر سمارٹ سگنلز کی خریداری کا مرحلہ جلد شروع کریں۔پہلےمرحلےمیں ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ماڈل بنایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم اےجناح روڈ اور پھر شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کام ہوگا۔
میئر کراچی کا کہنا ہے شہر میں بنیادی انفرا سٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے، ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔