ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادگی کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایسا

توانائی Apr 20, 2026 IDOPRESS

سورس: AI Image

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادگی کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ ایرانی حکام کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور منگل کو ہونا ہے، تاہم تہران نے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا (IRNA) نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے مطالبات حد سے زیادہ ہیں، توقعات غیر حقیقت پسندانہ ہیں اور اس کا رویہ مسلسل بدلتا رہتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ بار بار اپنے مؤقف میں تضادات پیدا کر رہا ہے جبکہ جاری بحری ناکہ بندی کو ایران جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

ارنا کے مطابق اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق شائع ہونے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ ایرانی مؤقف میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ اطلاعات دراصل ایک میڈیا حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا اور اسے موردِ الزام ٹھہرانا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں