پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے  پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی

توانائی Apr 20, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق لاہور میں جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے لڑنے کا مطلب وطن کاچہرہ نوچنا نہیں، پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری جنگ سے بچارہی ہے، حکمرانوں کے کہنے پر ہم نے مہنگائی کے خلاف مظاہرے ملتوی کیے ہیں مؤخر نہیں کیے۔

انہوں نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایک جانب وہ مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکیاں بھی جاری ہیں، امریکی صدر جس طرح بولتا ہے اس طرح تو محلےکا بدمعاش بھی نہیں بولتا، وہ پہلے مذاکرات اورگفتگو کے آداب سیکھیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسیاں ٹھیک کرنی ہیں، فیصلہ سازوں سے سوال ہےکہ ہمارا اقتصادی مستقبل کیاہے؟ نظام حکومت اور اس کی اساس کو ٹھیک کرو۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں