ایران کی ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید ، معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کر دی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک ہم

توانائی Apr 1, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کر دی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک ہم منصب حکان فیدان کو فون کرکے دشمن کے فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ترکیہ پر میزائل داغنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ترکیہ پر میزائل حملے کی جانچ پڑتال کے لیے مکمل تکنیکی تعاون کرنے پر تیار ہے۔ایک اور بیان میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کے خلاف ہیں، امریکی فورسز کے خطے سے نکلنے کا وقت آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جارح دشمن نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں، نہ ایرانیوں کا، نہ وہ سکیورٹی دے سکتے ہیں، ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگی مجرموں کے ارادے واضح ہیں، وہ دھڑلے اور بے شرمی سے دوا ساز کمپنیوں پر حملے کر رہے ہیں، ان قوتوں نے ایران کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم فلسطین سمجھنے کی غلطی کی، اب ایران کی طاقتور مسلح افواج جارحیت کرنے والوں کو سزا دے رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں