اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمنٹنے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمنٹنے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمتِ عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی مستحکم ہے جہاں ڈیزل کے 23 سے 24 دن کے کافی ذخائر موجود ہیں جبکہ پیٹرول کی دستیابی بھی تسلی بخش ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خام تیل کے تقریباً 11 دن کے لیے ذخائر موجود ہیں اور مزید کھیپ راستے میں ہیں، جن سے اپریل تک ریفائنریوں کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔
