لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سرکاری دفاتر کے لیے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی لینے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سرکاری دفاتر کے لیے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی لینے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد چودھری اقبال نے سیالکوٹ کے رہائشی نوید خالد کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر اہم سماعت کی، جس میں عدالت نے پنجاب حکومت کو یونیورسٹی کی اراضی سرکاری دفاتر کے لیے واپس لینے سے روک دیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے سن 2005 میں ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے قیام کے لیے مجموعی طور پر 200 ایکڑ اراضی مختص کی تھی۔
