واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، ایران غلط اندازے نہ لگائے۔ایران سے کون مذاکرات

سورس: فوٹو: GROK
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، ایران غلط اندازے نہ لگائے۔ایران سے کون مذاکرات کر رہا ہے اس بارے میں نہیں بتا سکتی، ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آپریشن’’ اپیک فیوری‘‘ میں دشمن کے 9000 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے 90 فیصد میزائل اور ڈرونز کو مار گرایا گیا، ایران کے 140 سے زائد بحری جہاز تباہ کیے گئے، دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار کسی نیوی کو اس حد تک تباہ کیا گیا۔ صدر ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، ایران غلط اندازے نہ لگائے، گزشتہ مرتبہ غلط اندازے لگانے پر ایران کی لیڈرشپ، نیوی، ایئر فورس سب ختم کر دیا تھا، اب سے آگے جنگ اس لیے ہوگی کہ ایران سمجھنے سے انکاری ہے، ایران سے متعلق بات چیت میں جے ڈی وینس شامل رہے ہیں۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کے دورۂ پاکستان اور ایرانی حکام سے ملاقات کی خبروں پر سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صورتحال ابھی غیر مستحکم ہے، جب تک وائٹ ہاؤس باضابطہ اعلان نہ کرے کسی ملاقات کو حتمی نہ سمجھا جائے۔
