کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فیول ٹینک میں آگ لگ گئی

کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد

توانائی Mar 25, 2026 IDOPRESS

کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔


کویت نیوز ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں صرف املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے گئے اور فائر بریگیڈ سمیت متعلقہ ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈرون حملے کی نوعیت اور ذمہ داری کا تعین کیا جا رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں